21 ستمبر 2017 - 17:30
پاراچنار میں سکیورٹی انتظامات کے لیے دو گھنٹے کرفیو نافذ

پاراچنار میں آج سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کیلئے شام کے وقت 2 گھنٹے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار میں آج سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کیلئے شام کے وقت 2 گھنٹے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک فوج کی جانب سے شام 5 بجے سے 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیاگیا۔ شام 7 بجے کرفیو ختم کردیاگیا۔ اس دوران پاک فوج کے اعلٰی عہدیداروں نے پاراچنار شہر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران پاراچنار میں ہر قسم کے سامان لانے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ پاک فوج نے سکیورٹی کے ان اقدامات میں تعاون کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ چنانچہ کرفیو کے دوران مرکزی انجمن حسینیہ کے اراکین نے بھی پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ڈیوٹی رضاکارانہ طور پر انجام دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲